پاک بھارت ٹیسٹ سیریز، بی سی سی آئی کو ایم سی جی کی میزبانی بھی قبول نہیں

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بی سی سی آئی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے لیے تیار نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق میلبورن کرکٹ کلب کے سی ای او اسٹورٹ فاکس نے مشہور میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے انعقاد کا خیال پیش کیا تھا جسے بی سی سی آئی نے ٹھکرا دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ اسٹورٹ فاکس کے اس خیال سے متفق نہیں ہے اور کہا ہے کہ ایسا کوئی میچ نہیں ہو گا اور اگر کسی کی اس قسم کی خواہش ہے تو وہ اسے اپنے پاس رکھے۔
بھارت کے نجی ٹی وی چینل نے بی سی سی آئی کے ذرائع سے رپورٹ دی ہے کہ مستقبل میں یا کسی بھی ملک میں پاکستان اور بھارت کی ٹیسٹ سیریز کے لیے اس طرح کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، اگر کوئی ایسی خواہش رکھتا ہے تو اسے اپنے پاس رکھیں.
یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ کا بی سی سی آئی کو دو ٹوک پیغام
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے آخری بار 2007-08 کے سیزن میں دو طرفہ ٹیسٹ سیریز کھیلی تھی۔
بھارت نے آخری بار ٹیسٹ سیریز کے لیے 2005-06 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ 2012 کے بعد سے دونوں ٹیمیں صرف ملٹی نیشنل ٹورنامنٹس میں کھیل رہی ہیں۔
بی سی سی آئی نے پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے انڈین پریمیئر لیگ کے دروازے بھی بند کر دیئے ہیں صرف سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کو برطانیہ کی شہریت کے ساتھ آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت دے دی گئی۔
یاد رہے کہ بی سی سی آئی کے سیکرٹری کے طور پر اپنی دوبارہ تقرری کے بعد، جے شاہ نے واضح کیا ہے کہ بھارتی ٹیم 2023 کے ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا سفر نہیں کرے گی اور براعظمی ٹورنامنٹ کا انعقاد غیر جانبدار مقام پر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

