Advertisement

میسی کیساتھ 10 سال پہلے تصویر کھنچوانے والے بچے نے ارجنٹائن کو فائنل میں پہنچادیا

لیونل میسی

لیونل میسی

اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے ساتھ 10 سال پہلے تصویر کھنچوانے والے بچے نے سیمی فائنل میں دو گول کرکے ارجنٹائن کو ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچادیا۔

قطر میں کھیلے جارہے فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ارجنٹائن نے کروشیا کو 0-3 سے شکست دے کر چھٹی بار فائنل میں رسائی حاصل کی لیکن اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچانے کے لیے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے علاوہ جس نوجوان کھلاڑی نے اہم کردار ادا کیا اس کی کہانی انتہائی دلچسپ ہے۔

ارجنٹینا کے فارووڈ الواریز اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے بہت بڑے مداح ہیں اور انہوں نے کم عمری میں ایک بار میسی کے ساتھ تصویر کھینچنے کی خواہش بھی ظاہر کی تھی جو میسی نے پوری کردی تھی تاہم آج کئی سالوں بعد وہی نوجوان ارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کا حصہ بن گیا۔

الواریز کا اپنے پسندیدہ فٹبالر کے ساتھ کھیلنے کا خواب 10 سال بعد پورا ہوا جہاں وہ 10 برس بعد قومی ٹیم میں نہ صرف لیونل میسی کے ساتھ ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ بنے بلکہ فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے انتہائی اہم میچ میں کروشیا کے خلاف دو گول کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار بھی ادا کیا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

 خیال رہے کہ الواریز کا خواب بھی میسی کی طرح اپنے ملک کی نمائندگی کرنا اور ورلڈ کپ کھیلنا تھا جو جاری ورلڈ کپ میں پورا ہوگیا۔

پہلا گول اُنہوں نے تنہا اپنی کوششوں سے کیا جب وہ اپنے ہاف سے گیند لے کر چلے اور اُس کو حریف کے جال میں پہنچا کر ہی دم لیا جب کہ الواریز نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول بھی کیا، یہ گول اُنہوں نے میسی کے عمدہ پاس کی مدد سے کیا۔

یاد رہے کہ لیونل میسی سیمی فائنل میں گول کرنے کے بعد ورلڈ کپ مقابلوں میں ارجنٹائن کے لیے سب سے زیادہ 11 گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔  اس سے قبل یہ اعزاز گیبریل بیٹسٹوٹا  کے پاس تھا، انہوں نے ارجنٹائن کی جانب سے ورلڈکپ مقابلوں میں 10 گول کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سعودی عرب کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست پر میسی کا بیان سامنے آگیا

اس کے علاوہ لیونل میسی نے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنےکا ریکارڈ برابر کر دیا۔ میسی فٹبال کے سب سے بڑے ٹورنامنٹ میں ارجنٹائن کے لیے 25 بار کھیلے، اس سے قبل یہ ریکارڈ جرمنی کے لوتھر میتھاؤس کے پاس تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ لیونل میسی نے انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کردیا ہے۔ وہ اپنے وطن کے لیے آخری بار اتوار 18 دسمبر کو فیفا ورلڈکپ فائنل میں میدان میں اتریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version