Advertisement

شاداب خان نے ٹی ٹوئنٹی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

شاداب خان

شاداب خان

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک سال میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستانی بولر بن گئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے یہ اعزاز آسٹریلین لیگ بگ بیش کے 14ویں میچ میں اپنے نام کیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ لگتا ہے میرا ٹائم بھی اب آنے والا ہے، شاداب خان

آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں قومی ٹیم کے لیگ اسپنر نے زبردست بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ان تین وکٹوں کو حاصل کرنے کے بعد شاداب کی 2022 میں لی گئی وکٹوں کی تعداد 61 ہو گئی جب کہ اب تک کوئی بھی پاکستانی بولر ایک ہی سال میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 61 وکٹیں اپنے نام نہیں کرپایا ہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف 2022 میں 60 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ اس سے قبل وہاب ریاض نے 2019 میں اور اظہر محمود نے 2013 میں 60 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میچ سے قبل بھارتی کپتان کا پاکستانی ٹیم سے متعلق ایک اور بیان سامنے آگیا
بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کی پری میچ پریس کانفرنس منسوخ
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version