اللہ نے موقع دیا تو قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا، عامر
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے گزشتہ روز این ایچ پی سی میں صحافیوں کو بتایا کہ اللہ نے موقع دیا تو دوبارہ کھیلوں گا۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر طویل عرصے کے بعد پی سی بی کے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں اچانک نمودار ہوئے جس کی وجہ سے ان کی قومی ٹیم میں ممکنہ واپسی کی قیاس آرائیوں میں شدت آ گئی ہے۔
واضح رہے کہ پی سی بی کے سابق چیئرمین احسان مانی کی سربراہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی انتظامیہ سے علیحدگی کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر کی اس سہولت سے پہلی دفعہ استفادہ حاصل کیا تھا۔
محمد عامر سابق چئیرمین احسان مانی کے جانشین رمیز راجہ کے ساتھ بھی تعاون کرنے میں ناکام رہے تھے، جنہیں گزشتہ ہفتے ان کے بورڈ آف گورنرز کے ساتھ ایک عبوری انتظامی کمیٹی کے لیے ہٹا دیا گیا تھا.
عبوری انتظامی کمیٹی کی سربراہی نجم سیٹھی کر رہے ہیں جنہوں نے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایات پر کرکٹ بورڈ کے معاملات سنبھالے ہیں۔
محمد عامر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے باہر کہا کہ انہیں این ایچ پی سی میں پریکٹس کرنے کی اجازت اس وقت دی گئی جب انہوں نے سیٹھی سے اجازت طلب کی اور اعتراف کیا کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی پر غور کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 2010 میں انگلینڈ کے دورے کے دوران پاکستان کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کی کہانی میں داغدار ہونے والے اس فاسٹ بولر نے کہا کہ اس وقت وہ آئندہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی تیاری پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کارکردگی سے اپنا انتخاب درست ثابت کروں گا، محمد عامر
سپاٹ فکسنگ تنازعہ کے بعد محمد عامر پر 2016 میں ایک اور دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم میں واپس آنے سے قبل پانچ سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ انہوں نے ایک سال بعد آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
احسان مانی کے 2018 میں پی سی بی کے چیئرمین کے طور پر چارج سنبھالنے کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر ٹیم سے باہر ہو گئے تھے کیونکہ بورڈ نے داغدار کھلاڑیوں کو پاکستان کے لیے کھیلنے کی اجازت دینے کے خلاف سخت موقف اختیار کیا۔
اس دوران، عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کیا، جس سے ان کے پاکستانی ٹیم کے لیے منتخب ہونے کے امکانات کم ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: میں نے جو کچھ بھی حاصل کیا پاکستان کے لیے کیا، محمد عامر
فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا کہ اللہ نے مجھے موقع دیا تو میں قومی ٹیم میں دوبارہ کھیلوں گا، لیکن میں پہلے بی ایس ایل کی تیاری کر رہا ہوں۔
فاسٹ بولر نے نجم سیٹھی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بدولت میں نے این ایچ پی سی میں پریکٹس کی ہے.
محمد عامر نے سابق چئیرمین رمیز راجہ کے حوالے سے کہا کہ مجھے لگتا تھا کہ رمیز راجہ پڑھے لکھے آدمی تھے اور مجھے ان سے کسی پر الزام لگانے کی امید نہیں.
قومی ٹیم کے حوالے سے محمد عامر کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کو ارام دینا بہت بہت ضروری ہوتا ہے، ٹیم مینجمنٹ نے فاسٹ بولرز کو ارام نہیں دیا جس کا نتیجہ ٹیم نے بھگتا.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

