Advertisement

لیام لیونگسٹون انجری کے باعث پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر

انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگسٹون انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگسٹون انجری کے باعث پاکستان کے ساتھ موجودہ ٹیسٹ سیریز سے مؤثر طریقے سے باہر ہو گئے ہیں۔

واضح رہے لیونگسٹون کو پہلے ٹیسٹ کے دوران اپنے دائیں گھٹنے پر چوٹ لگی تھی، لیونگسٹون کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ تھا۔

آل راؤنڈر کو کھیل کے دوسرے دن باؤنڈری کے قریب فیلڈنگ کرتے ہوئے گھٹنے میں چوٹ لگی اور وہ پاکستان کی پہلی اننگز کے بقیہ حصے میں میدان سے باہر رہے۔ آل راؤنڈر انگلینڈ کی دوسری اننگ میں بیٹنگ کے لیے آئے، لیکن وہ شدید تکلیف میں مبتلا رہے۔

انہوں نے پہلی اننگز میں 9 اور دوسری میں ناقابل شکست 7 رنز بنائے۔ انہوں نے انگلینڈ کی جانب سے پنڈی ٹیسٹ میں بولنگ نہیں کی۔

Advertisement

انگلش کرکٹ بورڈ کے ترجمان کے مطابق لیام لیونگسٹون انگلینڈ واپس جائیں گے جہاں وہ بحالی پروگرام میں حصہ لیں گے، لیونگسٹون انگلش کرکٹ بورڈ اور لنکاشائر کی میڈیکل ٹیموں کی نگرانی میں اپنا علاج کرائیں گے۔

انگلینڈ نے ابھی تک متبادل کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version