Advertisement

الیکشن جب بھی ہوگا 13پارٹیوں کیخلاف اسلام آباد میں ریفرنڈم ہوگا، شیخ رشید

شیخ رشید

عمران خان ریل میں ہو یا جیل میں حکومت سے نہیں سنبھالا جائے گا، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن جب بھی ہوگا 13 پارٹیوں کیخلاف اسلام آباد میں ریفرنڈم ہوگا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ دس ماہ میں اپنے کیسزختم اورغریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا۔

Advertisement

شیخ رشید نے کہا کہ عنقریب ان کےکیسوں کا اوراورسیزووٹوں کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی۔ معاشی سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی ہے۔ ٹیکنیکل یا نگران حکومت ٹیکنیکلی ڈیفالٹ میں کیا کرےگی۔

سابق وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ 77 وزرا میں اسحاق ڈارکی جعلی منصوبہ بندی اوربلاول کےفضائی دورے سب ناکام ہوئے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کےحکم پراسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے۔ الیکشن جب بھی ہوگا13پارٹیوں کےخلاف اسلام آبامیں ریفرنڈم ہوگا۔ جوعوام کےساتھ ہاتھ کرےگاوہ پچھتائےگا۔

شیخ رشید نے مذید کہا کہ ترسیلات زر،برآمدات اورسرمایہ کاری میں کمی آئی ہے۔ مہنگائی30 فیصدبڑھ گئی۔ 10جنوری تک1.3ارب ڈالردینےہیں۔ نئےسال ایم کیو ایم ایک اورباپ پارٹی نیک ہوجائےگی۔

دوسری جانب تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمرنے بھی اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امپورٹڈ حکومت اور الیکشن کمیشن کو اپنی ٹوئیٹ میں تنقید کا نشانہ بنایا۔

تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمرنے ٹوئیٹ میں کیا کہا؟ پڑھیے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version