Advertisement

ملک اب مزید کسی نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا، علی زیدی

علی زیدی

ہماری جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، علی زیدی

سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ ملک اب مزید کسی نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر و سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے پشاور میں ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی محمود جان پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

علی زیدی نےکہا کہ ڈپٹی اسپیکر کے پی اسمبلی پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کی لہر انتہائی تشویشناک ہے۔

پی ٹی آئی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال مزید غیر یقینی ہوتی جا رہی ہے، ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ڈپٹی اسپیکر حملے میں محفوظ رہے۔

علی زیدی نے کہا کہ بڑی مشکل سے اس خطے میں امن قائم ہوا تھا، بد قسمتی سے ملک کو پھر دہشتگردی کی آگ میں دھکیلا جارہا ہے۔

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے مزید کہا کہ ملک اب مزید کسی نقصان کا متحمل نہیں ہو سکتا، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک میں قیام امن کے لیے کردار ادا کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
استنبول مذاکرات، وزارتِ خارجہ نے افغان تعلقات پر حقائق دنیا کے سامنے رکھ دیے
مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس، مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری پر آئینی ترمیم کی منظوری
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
‏افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد ایک بار پھر سامنے آگئے
کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ
پاکستان نے کویت کو شکست دے کر ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version