Advertisement

ایبٹ آباد: ڈولی لفٹ میں پھنسنے والے بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

ایبٹ آباد

ایبٹ آباد میں ریسکیو کی ٹیم نے ڈولی لفٹ سے تمام بچوں کو بحفاظت نکالا۔

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں ڈولی لفٹ کی تار ٹوٹنے سے اسکول کے 12 بچے پھنس گئے، مدد پہنچنے اور ریسکیو کیے جانے تک بچےڈیڑھ دوگھنٹہ پھنسے رہے۔

ایبٹ آباد میں اسکول جانے والے بچے چیئر لفٹ کا تار ٹوٹ جانے سے ڈیڑھ گھنٹے تک بلندی میں پھنسے رہے، ریسکیو اہلکاروں نے امدادی کارروائی کر کے تمام 12 بچوں کو بحفاظت نیچے اتارا۔

ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق مضافاتی علاقے دہمتور گل ڈھوک کے بچے ڈولی لفٹ میں سوار ہو کر اسکول جا رہے تھے، دریائے ہرنو عبور کرنے کے دوران لفٹ کا ایک تار ٹوٹ گیا جس کی وجہ سے بچے ڈیڑھ گھنٹے تک فضا میں پھنسے رہے، جس میں 12بچے سوار تھے۔

واقعے کی فوری اطلاع ریسکیو کنٹرول روم کو دی گئی جس کے بعد اہلکاروں نے امدادی کارروائی کر کے تمام 12بچوں کو بحفاظت نیچے اتارا اور والدین کے حوالے کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version