Advertisement

عمران خان پر حملے کا ملزم نوید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جے آئی ٹی کے حوالے

ملزم نوید

عدالت نے عمران خان پرقاتلانہ حملے کے ملزم نوید کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ سے متعلق گوجرنوالہ میں کیس کی سماعت ہوئی۔

مرکزی ملزم نوید مہرکو انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت پیش کیا گیا۔ ملزم کی پیشی کے موقع پر جے آئی ٹی کے سربراہ غلام محمود ڈوگر بھی عدالت میں موجود تھے۔

پولیس کی طرف سے ملزم کا عبوری چالان پیش کیا گیا جس میں پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ ملزم کے قبضہ سے موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

انسدادِ دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ملزم نوید کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا۔

Advertisement

ملزم نوید مہرکو 22 دسمبر کو دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔ پیشی کے بعد ملزم نوید کوانسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت سے روانہ کر دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version