Advertisement

بجلی کے بلزمیں میونسپل ٹیکس کا معاملہ، کےایم سی کو جواب جمع کرانے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ

غیرقانونی تعمیرات؛ کے ڈی اے، ایس بی سی اے اور ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب

عدالتِ عالیہ سندھ نے بجلی کے بلزمیں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف درخواست پرکے ایم سی کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں بجلی کے بلز میں میونسپل ٹیکس شامل کرنے کے خلاف جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالتی معاونین منیر اے ملک، خالد جاوید ، جماعت اسلامی کے وکیل عثمان فارق پیش ہوئے۔

عدالتی معاون سابق اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کے ایم سی ٹیکس پر اہم سوالات اٹھا دیے جس میں انھوں نے کہا کہ کے ایم سی ضلع کونسل کی قرارداد پر انحصار کررہی ہے جو کہ منتخب باڈی ہوتی ہے۔

  بیرسٹر خالد جاوید خان نے کہا کہ اس وقت کوئی منتخب باڈی نہیں بلکہ نگراں ایڈمنسٹریٹر ہیں۔ یہ سوال بھی اہم ہے کہ نگراں یا عارضی ایڈمنسٹریٹر پالیسی فیصلے کرسکتا ہے؟ بلدیاتی الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہوچکا ہے اس طرح کے پالیسی فیصلے بڑے فیصلے ہوتے ہیں منتخب باڈی کو کرنے چاہئیں۔

Advertisement

عدالتی معاون خالد جاوید نے کہا کہ کے ایم سے نے بلدیاتی قوانین سے متعلق شیڈول کے پارٹ ون کا حوالہ دیا۔ جبکہ نوٹیفیکیشن پارٹ ٹو سے متعلق پیش کیا گیا۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے نگراں یا عارضی حکومت کیا فیصلے کرسکتی ہے۔

عدالتی معاون منیر اے ملک نے کہا کہ دو الگ الگ درخواستیں ہیں ، دوسری درخواست میں ٹیکس وصولی کو چیلنج کیا گیا ہے۔ کے ایم سی نے تاحال دوسری پٹیشن پر جواب جمع نہیں کرایا۔

عدالت نے کے ایم سی کے وکیل سے استفسارکیا کہ آپ لوگوں نے ابھی جواب کیوں نہیں جمع کرایا؟

سندھ ہائی کورٹ نے کے ایم سی کے وکلا کو تمام سوالوں پر تیاری کرکے آنے کی ہدایت کردی اورٹیکس نفاذ سے متعلق درخواست پر بھی تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عالیہ سندھ نے بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس وصولی کے خلاف حکم امتناع میں بھی توسیع کرتے ہوئے سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version