کرسٹیانو رونالڈو کا خواب ادھورا رہ گیا، روتے ہوئے گراؤنڈ چھوڑ گئے

کرسٹیانو رونالڈو
پرتگالی سپر اسٹار اور فٹبال ٹیم کے کپتان کرسٹانو رونالڈو کا اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے کا خواب ادھورا رہ گیا۔
قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دی۔
مراکش کے یوسف نصیری نے 42 ویں منٹ میں گول اسکور کیا تاہم کرسٹیانو رونالڈو سمیت پوری پرتگالی ٹیم تمام تر کوششوں کے باوجود کوئی گول اسکور نہ کرسکی۔
کرسٹیانو رونالڈو میچ کے دوسرے ہاف میں میدان میں آئے اور گول کیلئے کئی کوششیں کی تاہم وہ رائیگاں گئیں۔ رونالڈو میچ ختم ہوتے ہی روتے ہوئے گراؤنڈ سے روتے ہوئے روانہ ہوئے۔
Cristiano Ronaldo retires from the #FIFAWorldCup in tears. pic.twitter.com/IFOyUJv3qH
— Roberto Rojas (@RobertoRojas97) December 10, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News