Advertisement

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور آسٹریلیا سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور آسٹریلیا  کے خلاف سیریز  کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

پاکستان کی قومی خواتین  کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال نے آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ماہ  جنوری میں ہونے والی دو طرفہ وائٹ بال سیریز اور  فروری میں آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان  کردیا۔

قومی ویمنز ٹیم بسمہ معروف کی قیادت میں آسٹریلیا کے خلاف وائٹ بال سیریز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پنجہ آزمائی کرے گی۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز 16 جنوری سے 29 جنوری تک جاری رہے گی جس دوران تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

بعد ازاں قومی ویمنز ٹیم 10 فروری سے 26 فروری تک جنوبی افریقہ میں ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں شرکت کرے گی۔

Advertisement

آسٹریلیا سیریز کے لیے پاکستان کا ون ڈے سکواڈ:

بسمہ معروف(کپتان)  ، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ، کائنات امتیاز، منیبہ علی،  نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین اور سدرہ نواز

ٹریولنگ ریزرو:

ایمن انور، جویریہ خان اور طوبیٰ  حسن

آسٹریلیا اور آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے  ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ:

بسمہ معروف(کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثناء، جویریہ خان، منیبہ علی  ، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز اور طوبیٰ حسن

Advertisement

ٹریولنگ ریزرو:

غلام فاطمہ، کائنات امتیاز اور صدف شمس

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1602909983473106944

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بارش سے کرکٹ آسٹریلیا کو ایک ملین ڈالرز کا نقصان
تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو بدترین شکست؛ پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی
سری لنکا نے پاکستان کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کردیا
شائقین کیلیے خوشخبری، ایشین گیمز، پین ایم اور اولمپک گیمز میں کرکٹ ایونٹ شامل
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version