Advertisement

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں سرکار کی اپیل پر رؤف صدیقی کو نوٹس جاری

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس

ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل میں اہم گواہوں کی فہرست مرتب کرنےکا حکم

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں عدالت نے سرکار کی اپیل پر ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کو نوٹس جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں زبیرچریا، عبدالرحمان بھولا اور دیگر کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

سرکاری وکیل نے ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کی بریت کے خلاف بھی اپیل دائر کردی جس پر عدالت نے انھیں نوٹس جاری کیے۔

سندھ ہائی کورٹ نے پراسیکیوشن اور وکلا صفائی کو 400 گواہوں کی فہرست مرتب کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ گواہوں کے رول کے لحاظ سے درجہ بندی کرکے فہرست تیار کی جائے۔ جائے وقوعہ پر موجود گواہان، لاشوں کی شناخت کرنے والوں، پوسٹ مارٹم کرنے والے اور دئگر گواہان کی الگ الگ فہرست پیش کی جائے۔

عدالت نے کہا کہ ملزمان کے خلاف شواہد کی تصدیق کرنے والے گواہوں کی بھی الگ فہرست بنائی جائے۔

Advertisement

سندھ ہائی کورٹ نے سماعت 17 جنوری تک ملتوی کردی۔

ایم کیوایم سابق سیکٹرانچارج عبدالرحمن عرف بھولا، زبیرچریا، شاہ رخ اور دیگر اپیل کنندگان میں شامل ہیں جبکہ ایم کیوایم رہنما رؤف صدیقی کو بری کردیا گیا تھا۔

انسداددہشت گردی عدالت نے زبیرچریا کو 264 بار سزا موت کا حکم سنایا تھا۔

عدالت ان فیکٹری کے چار ملازمین کو آگ لگانے میں سہولت کاری کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

فیکٹری ملازمین میں شاہ رخ، فضل احمد، ارشد محمود اور علی محمد شامل ہیں۔

اپیل میں کہا گیا کہ بھتہ مانگنے کا الزام بے بنیاد ہے، ٹرائل کورٹ نے شواہد کا باریک بینی سے جائزہ نہیں لیا، سزا کالعدم قراردیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد سے روکا جائے۔

Advertisement

پراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ بلدیہ میں علی انٹرپرائز فیکٹری کو کیمیکل چھڑک کا آگ لگادی گئی تھی، واقعے میں 264 خواتین اور فیکٹری کے ملازمین جاں بحق ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version