Advertisement

فیفا ورلڈکپ، مراکش نے کینیڈا کو شکست دے کر فائنل 16 میں جگہ بنا لی

قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2022 میں مراکش نے کینیڈا کو شکست دے کر فائنل 16 میں جگہ بنا لی۔

تفصیلات کے مطابق مراکش نے قطر میں ہونے والے فٹبال ٹورنامنٹ میں کینیڈا کو 2-1 سے شکست دے کر اپنی تاریخ میں دوسری بار ورلڈ کپ کے آخری 16 میں جگہ بنالی ہے۔

مراکش کا گروپ مرحلے سے گزرنے کی یہ دوسری پیش قدمی ہے اس سے قبل 1986 میں میکسیکو میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فائنل 16 میں جگہ بنائی تھی۔

مراکش کے لیے حکیم زیچ نے چوتھے منٹ میں کینیڈا کے گول کیپر میلان بورجان کی ایک غلطی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گول کیا.

گروپ ایف کے اس میچ میں جو الثمامہ فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا، مراکش کی جانب سے یوسف این نیسری نے 23 ویں میں دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری کو مستحکم کیا۔

Advertisement

ہاف ٹائم سے عین قبل نائف ایگوارڈ کے اپنے گول نے اسے 2-1 سے برابر کر دیا.

دوسرے ہاف کے بیشتر حصے میں کینیڈا نے مراکش کی برتری کو ختم کرنے کے لیے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن آج قسمت کی دیوی ان پر مہربان نہیں تھی۔

ریفری کی جانب سے میچ ختم ہونے کی آخری سیٹی کے بعد مراکش کے کھلاڑیوں کا جوش قابل دید تھا، کھلاڑیوں نے اپنے کوچ کو ہاتھوں میں اٹھا لیا، مراکش کے تماشائیوں نے بھی اپنی ٹیم کی اگلے مرحلے تک رسائی پر جشن منایا۔

مراکش کی فٹ بال ٹیم کے ایک پرستار نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں بس بہت سارے احساسات ہیں، انہوں نے اس جیت کو اپنی زندگی کے خوش ترین لمحات میں سے ایک قرار دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version