Advertisement

اورلینڈو میجک اور ڈیٹرائٹ پسٹن کے گیارہ کھلاڑی جھگڑے کے بعد معطل

امریکہ میں این بی اے باسکٹ بال کورٹ میچ کے دوران میدان جنگ میں تبدیل ہو گئی، ریفری نے جھگڑا کرنے پر 11 کھلاڑیوں کو معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ڈیٹرائٹ کے لٹل سیزر ایرینا میں اورلینڈو میجک اور ڈیٹرائٹ پسٹنز کے درمیان ہونے والا باسکٹ بال میچ دنگل کے اکھاڑے میں تبدیل ہو گیا۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کے مجموعی طور پر 11 کھلاڑیوں کو معطل کر دیا گیا۔

میچ کے دوران ڈیٹرائٹ پسٹنز کے گارڈ کو حریف کھلاڑی نے دھکا دے کر کورٹ سے باہر کر دیا تھا۔

کھلاڑیوں کے مابین جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب باسکٹ بال کے حصول کے لیے اورلینڈو میجک کے کھلاڑی مورڈز ویگنر نے ڈیٹرائٹ کے گارڈ کلیان ہیز کو دھکا دے کر کورٹ سے باہر دھکیل دیا۔

جواب میں اورلینڈو میجک کے مورٹز ویگنر کی گردن پر پسٹن کے کھلاڑی نے طیش میں آ کر مکا رسید کر دیا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں گتھم گتھا ہو ئے۔

Advertisement

جھگڑے کے وقت ڈیٹرائٹ پسٹنز کو اورلینڈ میجک پر 101 پوائنٹس کے مقابلے میں 121 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔

Advertisement

دونوں ٹیموں کے کوچز اور دیگر عملے نے کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والی اس ہاتھا پائی کو روکنے کی کوششیں کیں مگر وہ معاملے کو رفع دفع کرانے میں ناکام رہے۔

اورلینڈو میجک کے مورٹز ویگنر کو جمعرات کو پسٹن گارڈ کلیان ہیز کو کورٹ  سے باہر دھکیلنے پر دو گیمز کی پابندی عائد کر دی گئی۔

ریفری نے ڈیٹرائٹ پسٹن کے حمیدو ڈیالو سمیت اورلینڈو میجک کے 8 کھلاڑیوں پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی ہے۔

اورلینڈو میجک کے گارڈز کول انتھونی، آر جے ہیمپٹن، گیر ہیرس، کیون ہیرس، فارورڈز ایڈمرل شوفیلڈ، فرانز ویگنر اور سینٹرز کے کھلاڑی مو بامبا اور وینڈیل کارٹر جونئیر کو ایک ایک میچ کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

اورلینڈو میجک کی ٹیم 8 کھلاڑیوں کی معطلی کے بعد مشکلات کا شکار ہو گئی ہے کیونکہ اب اگلے دو میچز کے لیے صرف 8 کھلاڑی ہی دستیاب ہوں گے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بارش سے کرکٹ آسٹریلیا کو ایک ملین ڈالرز کا نقصان
تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو بدترین شکست؛ پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی
سری لنکا نے پاکستان کے دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈز کا اعلان کردیا
شائقین کیلیے خوشخبری، ایشین گیمز، پین ایم اور اولمپک گیمز میں کرکٹ ایونٹ شامل
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version