Advertisement

سعودی عرب سے آنے والے مسافروں پر آب زم زم لانے پر مکمل پابندی عائد

سعودی عرب کی حکومت نے مسافروں پر آب زم زم لے جانے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جدہ ائیرپورٹ حکام نے اپنے ایک مراسلے میں پی آئی اے سمیت تمام پرائیوٹ ائیرلائینز کو متنبہ کیا ہے کہ مسافروں کے ساتھ آب زم زم لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سعودی حکومت کے بیان کے مطابق عمرہ اور حج ویزہ کے حامل مسافروں کو ہی آب زم زم لانے کی اجازت ہے، اس کے علاوہ دیگر مسافروں کو آب زم زم ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

عمرہ اور حج ویزے پر سعودی عرب آنے والے زائرین کو بھی صرف 5 لیٹر آب زم زم  کی ایک ہی بوتل لانے کی اجازت ہو گی۔

جدہ ائیرپورٹ حکام کے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ وزٹ ویزہ، بزنس ویزہ، سیاحتی ویزہ اور دیگر مقاصد کے لیے سعودیہ جانے والوں کو آب زم زم لانے کی اجازت نہیں ہو گئی۔

عمرہ اور حج زائرین کو کنگ عبداللہ بن عبدالعزیر زم زم واٹر پروجیکٹ کے تحت تیار کردہ بوتل میں ہی 5 لیٹر آب زم زم مہیا کی جائے گی۔

Advertisement

جدہ ائیرپورٹ حکام نے اپنے مراسلے میں تمام ائیر لائن کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ائیر لائن انتظامیہ مسافروں کے سامان کی چیکنگ کو یقینی بنائیں۔

Advertisement

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب سے پاکستان آنے والے مسافروں کی مکمل اسکریننگ کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
غزہ کے لیے امدادی مشن: گلوبل صمود فلوٹیلا کے قریب مشکوک ڈرونز کی پرواز
امریکا نے مغربی ممالک کے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو نمائشی اقدام قرار دے دیا
اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہی کانفرنس آج
آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت القدس ہوگا ، حماس کا ردعمل
برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا نے فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا
کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی، نیتن یاہو اپنی ہٹ دھرمی پر قائم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version