سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس؛ پولیس کی بریت کی درخواستوں پر سماعت 6 جنوری تک ملتوی

سانحہ ماڈل ٹاؤن
سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں عدالت نے پولیس افسران کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی کردی گئی۔
تفصلات کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس میں سات پولیس افسران کی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کی جانب سے محمد کاشف سعید بھٹی ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے جب کہ عوامی تحریک کے وکیل نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ بھی پیش ہوئے۔
عوامی تحریک کے وکیل سے عدالت عالیہ کے حکم امتناعی کی کاپی طلب کی گئی۔
انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے کیس پر مزید سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔
واضح رہے کہ عوامی تحریک نے ہائی کورٹ میں کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کا احوال
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

