Advertisement

ایسی پچ پر نسیم شاہ بھی رنز بنا سکتا ہے، شاہد آفریدی

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے راولپنڈی کی پچ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی پچ پر نسیم شاہ بھی رنز بنا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی کے پہلے ٹیسٹ کی پچ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جو بولرز کے لیے قبرستان سے کم نہیں ہے۔

پاکستان نے انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں 579 رنز بنائے اور پاکستان بیٹسمینوں نے بھی اس بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوئے۔

آج میچ کے چوتھے روز پاکستان کے آؤٹ ہونے کے بعد، انگلینڈ نے سخت واپسی کی جب ہیری بروک اور جو روٹ نے تیز نصف سنچریاں بنائیں اور انگلینڈ نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 343 رنز کا ہدف دیا۔

بروک کے 65 گیندوں پر 87 اور روٹ کے 69 گیندوں پر 73 نے انگلینڈ کی دوڑ کو 264-7 تک پہنچا دیا اس سے پہلے کہ کپتان بین اسٹوکس نے اپنے بلے بازوں کو پویلین واپس بلایا، جس سے ہوم سائیڈ کو آؤٹ دیکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 130 اوورز باقی رہ گئے۔

Advertisement

واضح رہے کہ انگلینڈ 17 سال کے طویل عرصے کے بعد پاکستان میں اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز کھیل رہا ہے، اور انگلینڈ نے ابتدائی میچ میں اپنی بیٹنگ میں محدود اوورز کی جارحیت دکھائی۔

سابق سپر اسٹار شاہد خان آفریدی نے ایک نجی نیوز چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرا کھیل دیکھنے کا دل نہیں کیا، یہ میچ واقعی ابتدائی تین روز بورنگ رہا، اس بے جان اور مردہ پچ پر بولرز کے لیے کوئی مدد نہیں ہے۔

شاہد خان آفریدی نے کہا کہ اگر ہمیں ڈبلیو ٹی سی فائنل میں کھیلنا ہے تو بڑی ٹیموں کو شکست دینی ہو گی، انہوں نے کہا کہ اس خوف میں رہنا بے وقوفی ہے کہ بلے باز جلد آؤٹ ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے بیٹسمینوں کو سیمنگ پچوں پر کھیلنے کے لیے تیار کرنا ہو گا، راولپنڈی جیسی بے جان وکٹوں پر تو نسیم شاہ بھی 80-70 رنز بنا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی جمناسٹک ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات کے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ نہیں کھیلے گی
قومی اسپورٹس کانفرنس 2024 کا انعقاد آج ہو گا
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی نارتھمپٹن میں ٹریننگ
چیمپئنز ٹرافی سے قبل پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کا انعقاد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version