Advertisement

فیفاورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو شکست دیکر تاریخ رقم کردی

فیفا ورلڈکپ  کے کوارٹر فائنل میں مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں مراکش فیفا ورلڈکپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے کرسٹیانو رونالڈو کی پرتگال کو شکست دے کر پہلی بار فٹبال ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

Advertisement

 مراکش کی جانب سے پہلے ہاف میں گول کیا گیا جس کے جواب میں پرتگال کی ٹیم تمام کوششوں کے باوجود مقررہ وقت میں گول برابر نہ کرسکی۔ مراکش کی جانب سے واحد گول یوسف النصیری نے کیا۔

Advertisement

دوسری جانب مراکش کے گول کیپر نے پری کوارٹر فائنل کی طرح پرتگال کےخلاف انتہائی اہم میچ میں بھی کئی یقینی گول بچا کر جیت میں اہم کردارادا کیا۔ انہوں نے پری کوارٹر فائنل میں بھی پلانٹی ککس پر اسپین کے دو حملے ناکام بناکر جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور افریقی ٹیم بن گئی ہے جب کہ مراکش فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والا دوسرا مسلم ملک ہے۔ اس سے قبل 2002 کے ورلڈکپ میں ترکی سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔

Advertisement

فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے بعد مراکش کی پوری ٹیم ٹیم سجدے میں گرگئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version