Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کروانے کا واضح حکم دیا ہے، اسد عمر

اسد عمر

اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کروانے کا واضح حکم دیا ہے، اسد عمر

تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کروانے کا واضح حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی رہنما اسد عمرنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح سے ووٹرز موجود ہے، تحریک انصاف کی ٹیمیں موجود ہیں لیکن الیکشن کمیشن غائب ہے۔

Advertisement

اسد عمر نے کہا کہ امپورٹڈ حکوت عوام سے خوف زدہ ہے۔ جہاں الیکشن ہوتا ہے وہاں سے یہ بھاگتے ہیں، بہانے بناتے ہیں۔

حکومت پرتنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عدالت میں کیس آپ کے حق میں بھی جاسکتا تھا۔ آپ کی تیاری کیوں نہیں تھی الیکشن کرانے کی؟ بزدل لوگوں، امپورٹڈ حکومت والو، میدان میں آؤ، مقابلہ کرو۔

اسد عمر نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف اسلام آباد کی ٹیمیں الیکشن کے لیے گراؤنڈ پر موجود ہیں۔ لیکن ہائی کورٹ کے فیصلے کے باوجود الیکشن کمیشن کا عملہ غائب ہے۔

انھوں نے مذید کہا کہ امپورٹڈ حکومت جمہوریت کا جنازہ نکال رہی ہے۔ یہ امپورٹد حکومت جو نظام بنانے کی کوشش کر رہی ہے، جس میں جمہوریت ہو اور کوئی الیکشن نہ ہو، کہیں ان کو اور قوم کو مہنگا نہ پڑ جائے۔

رہنما پی ٹی آئی نے مذید کہا کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں مزید 294 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔ درآمدی کور تاریخی کم ترین سطح کے قریب آ گیا ہے۔ امپورٹڈ حکومت گہرا گڑھا کھود کر پاکستانی معیشت کو ڈبو رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version