پیپلزپارٹی جن کے ساتھ مصلحت کے تحت چل رہی ہے وہ مخلص نہیں، اعتزازاحسن

پیپلزپارٹی جن کے ساتھ مصلحت کے تحت چل رہی ہے وہ مخلص نہیں، اعتزازاحسن
اعترازاحسن نے اپنی جماعت کوکان، آنکھ کھلی رکھنے اوراپنا ایجنڈا لے کرچلنے کامشورہ دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ بارمیں بے نظیربھٹو شہید کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹراعتراز احسن نے اپنی جماعت کو کان اورآنکھ کھلی رکھنے اور اپنا ایجنڈا لے کر چلنے کامشورہ دے دیا۔
اعتزاز احسن نے کہا پیپلز پارٹی جن کے ساتھ مصلحت کے ساتھ چل رہی ہے وہ مخلص نہیں ہیں۔ وہ ہمارے جیالوں کو برداشت نہیں کر سکتے۔
بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کان اور آنکھ کھلے رکھنے اور اپنا ایجنڈا لے کر چلنے چاہئیے ورنہ یہ پنجاب میں ہمیں ختم کردیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مصلحت سے کام نہیں چلے گایہ کل کو پھر اپنا رنگ دکھائیں گے۔ ان میں وفا نہیں ہے۔ پنجاب میں اگر ان کا ساتھ رہا تو مقابلہ عمران خان اور نواز شریف کا ہوگا۔ اگر مصلحت کے ساتھ قائم رہے تو پہلے چھ سیٹیں نکلی تھی اب کی بارے وہ بھی نہیں نکلے گی، ہم بی سی ڈی ٹیم ہوں گے۔
تقریب سے لطیف کھوسہ نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ بےنظیرکی ملک اور جمہوریت کےلئے قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے آمریت کامقابلہ کیااور قانون کی حکمرانی کےلئے اپنی جان کی بھی پروا نہیں کی۔
لطیف کھوسہ نے کہا کہ بے نظیر کی جان کو خطرہ سے آگاہ تھے۔ بار بار بی بی کو بتایا مگروہ عوام سے دور رہنے والی نہیں تھیں۔
تقریب میں وکلاء اور جیالوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News