Advertisement

آئی سی سی پلیئر آف دی ائیر 2022 کے لیے ناموں کا اعلان، بابر اعظم بھی شامل

آئی سی سی نے عالمی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی سر گارفیلڈ گیر سوبرز ٹرافی کے لیے نامزد کھلاڑیوں میں پاکستان کے بابر اعظم کے علاوہ بین اسٹوکس، سکندر رضا اور ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔

پاکستان کی تینوں فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم نے سال 2022 میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے 44 میچز کھیلے اور مجموعی طور پر 2598 رنز بنائے۔

سال 2022 بابر اعظم کے ریکارڈ بنانے اور توڑنے کا ایک اور سال تھا، بابر وہ واحد کھلاڑی تھے جنہوں نے کیلنڈر ایئر میں 2000 رنز کا ہندسہ عبور کیا، ان کے 2598 رنز 54.12 کی اوسط سے آئے، جس میں آٹھ سنچریاں اور 17 نصف سنچریاں شامل تھیں۔

Advertisement

گزشتہ سال آئی سی سی ون ڈے پلیئر آف دی ایئر بابر اعظم نے 50 اوور کے فارمیٹ میں بھی اپنی حکمرانی جاری رکھی انہوں نے 9 میچوں میں 679 رنز بنائے۔

Advertisement

یہ بابر اعظم کی مستقل مزاجی کا واضح ثبوت ہے کہ انہوں نے ایم آر ایف ٹائرز آئی سی سی مینز ون ڈے کی پلئیر رینکنگ میں کل 9 میچوں کی 8 اننگز میں 50 یا اس سے زائد رنز بنا ٹاپ پوزیشن پر موجود ہیں۔

ون ڈے کرکٹ میں شاندار کارکردگی کی بدولت وہ ایک مرتبہ پھر آئی سی سی ون ڈے پلئیر آف دی ائیر 2022 کا ایوارڈ جیتنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔

پاکستانی بیٹر بابر اعظم نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ایک زبردست سال کا لطف اٹھایا، باوجود اس کے کہ ٹیم کے نتائج ان کے مطابق نہیں رہے۔ انہوں نے صرف نو میچوں میں 1184 رنز بنائے اور طویل فارمیٹ میں پاکستان کے لیے رنز اسکور کیے۔

وائٹ بال فارمیٹس میں بطور کپتان بابر اعظم کے لیے یہ ایک یادگار سال بھی تھا، پاکستان نے اپنی کھیلی گئی تینوں ون ڈے سیریز جیتیں اور ان تینوں سیریز میں کھیلے گئے نو میچز میں سے صرف ایک میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان کی ٹیم نے بابر اعظم کی کپتانی میں 2009 کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیلا.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارتی بلے بازوں نے پاور پلے میں میچ یکطرفہ بنا دیا، پاکستانی کپتان سلمان آغا
پاکستانی ٹیم کی شکست پر شائقین مایوس؛ ڈراپ کیچز پر برہمی کا اظہار
حارث رئوف نے بھارتی شائقین اور کھلاڑیوں کو اشاروں میں 6 صفر کی یاد دلا دی
حارث رئوف اور ابھیشیک میں گرما گرمی، فخر کا آئوٹ بھی زیر بحث بنا رہا
ایشیاکپ 2025  : پاکستان 171 رنز بنانے کے باوجود بھارت سے پھر 6 وکٹوں سے ہار گیا
بھارت کے خلاف میچ؛ پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟ نام سامنے آگئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version