Advertisement

بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، نسل کشی روکنے کا مطالبہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے، عالمی برادری کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے طویل عرصے تک دہشت گردی کا سامنا کیا، پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے،عالمی برادری  اس معاملے کا نوٹس لے جبکہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث قوتوں کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہیے۔

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل 11اور 12 دسمبر کو پاکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، اس دوران وہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات اور آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔

ان یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کا نام مذہبی آزادیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی فیصلے پر مایوسی ہوئی جب کہ بھارت کو فہرست میں شامل نہ کرکے امتیازی سلوک کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہ کرنا مایوس کن ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  بالی جمہوریت کانفرنس میں شرکت کے لیے انڈونیشیا کے دورے پر ہیں جب کہ وزیر خارجہ آج رات سنگاپور کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version