Advertisement

مراکش کے اسٹار فٹبالر حکیم زیچ نے ساری تنخواہ غریبوں میں بانٹ دی

مراکش کے اسٹار فٹ بال حکیم زیچ بڑے کھلاڑی کے ساتھ بڑے دل کا مالک بھی ہے جس کی سخاوت اب دنیا بھر میں مشہور ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مراکش کے اسٹار فٹ بالر حکیم زیچ 2015 سے مراکش کی قومی ٹیم میں کھیل رہے ہیں اور انہوں نے اپنی قومی ٹیم سے ملنے والی تنخواہ کا ایک روپیہ بھی اپنی جیب میں نہیں رکھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکیم زیچ قومی ٹیم سے ملنے والی ساری تنخواہ ٹیم کے عملے اور اپنے آبائی علاقے مراکش میں غریب خاندانوں کو دے دیتے ہیں۔

اسی طرح ورلڈ کپ میں بھی ملنے والی تین لاکھ پچیس ہزار ڈالرز کی خطیر رقم بھی ضرورت مندوں میں تقسیم کر دی ہے۔

حکیم زیچ انسانیت کی فلاح و بہبود کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، انہوں نے کینسر کے مریضوں کی مدد کرنے والی ایک مراکشی ایسوسی ایشن کو 1 لاکھ 85 ہزار یورو کا عطیہ دیا تھا۔

Advertisement

یہ عطیہ مڈ فیلڈر حکیم زیچ نے اپنی والدہ کے ساتھ جا کر دیا اور یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ زیچ نے کینسر کے خلاف جنگ میں اپنے عطیہ کے لیے ایک فنڈ کا انتخاب کیا کیونکہ دس سال کی عمر میں اسی بیماری کی وجہ سے اس نے اپنے والد کو کھو دیا اور اب وہ دوسرے لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہے۔

مشہور فٹ بال کلب ایجیکس کے سابق کھلاڑی لیون ڈی کوگل جو مالٹا میں ایک خوفناک کار حادثے کا شکار ہو کر فٹ بال سے دور ہو گئے تھے، انہیں وکیلوں کی ادائیگی کے لیے رقم کی ضرورت تھی ایسے میں حکیم زیچ نے ان کی بھی مالی امداد کی تھی۔

حکیم زیچ کی زندگی کے اس پوشیدہ راز سے پردہ اٹھ گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس بڑے دل کے بڑے کھلاڑی کو فٹ بال کے بڑے کلب اپنی ٹیم میں جگہ دے پاتے ہیں یا نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دوسرا ون ڈے، جنوبی افریقا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
دسویں تھل جیپ ریلی کا آغاز، ملک بھر سے ریسرز مظفرگڑھ پہنچ گئے
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے واضح روڈ میپ کی ضرورت ہے، نائب صدر فیفا
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version