Advertisement

فیفا ورلڈ کپ 2022 شائقین کی حاضری کا عالمی ریکارڈ

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 میں شائقین فٹ بال کی اسٹیڈیم میں آمد کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قطرمیں جاری فیفا عالمی کپ میں فٹ بال ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اب تک کی سب سے زیادہ حاضری ریکارڈ کی گئی ہے، اور مجموعی طور پرساڑھے24 لاکھ تماشائی میچز دیکھنے کے لیے آچکے ہیں۔

فیفا کی اپنے قطر 2022 پورٹل پرشائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 13دن اور 48 میچوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ کے خطے میں ہونے والے ٹورنامنٹ کے پہلے ایڈیشن میں ریکارڈ ٹرن آؤٹ دیکھنے میں آیا ہے۔

اس ورلڈ کپ میں اوسطاً 96 فی صد شائقین اسٹیڈیم کی کرسیوں پرموجود پائے گئے ہیں جبکہ روس میں 2018 کے عالمی کپ کے دوران کل تماشائیوں کی تعداد21 لاکھ 70 ہزارریکارڈ کی گئی تھی۔

Advertisement

فیفا کے 1994 کے فٹ بال عالمی کپ کے فائنل کے بعد ٹورنامنٹ کی تاریخ میں اب تک کی شائقین کی سب سے زیادہ حاضری قطرکے لوسیل اسٹیڈیم میں دیکھی گئی جب 88،966 شائقین نے ارجنٹائن بمقابلہ میکسیکو کا گروپ میچ 26 نومبرکودیکھا۔

عالمی کپ کے اس ایڈیشن میں ایک اور دلچسپ عنصر یہ ہے کہ تمام براعظموں کی ٹیموں نے پہلی مرتبہ عالمی ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے یعنی ناک آؤٹ 16 تک رسائی حاصل کی ہے۔

ایشیا بحرالکاہل کے خطے سے تعلق رکھنے والی تین ٹیمیں آسٹریلیا، جاپان اور جنوبی کوریا پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچی ہیں یہ خود ایک ریکارڈ ہے۔

اس سے پہلے سنہ 2002  اور 2010 میں اس خطے کی صرف دو ٹیمیں فائنل 16 مرحلے میں پہنچی تھیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دو افریقی ٹیمیں سینیگال اورمراکش بھی ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔ آخری مرتبہ 2014 میں براعظم افریقا کی دو ٹیمیں گروپ سولہ کے مرحلے میں پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

Advertisement

فیفا کے چیف آف گلوبل فٹ بال ڈیولپمنٹ آرسین وینجر نے ایک بیان میں کہا کہ گروپ مرحلے کے نتائج سے ظاہرہوتا ہے کہ زیادہ سے زیادہ ممالک نے اعلیٰ سطح پر مقابلہ کرنے کے لیے کس حد تک کامیابی حاصل کی ہے۔ا

آرسین وینجر نے کہا کہ یہ مخالف ٹیموں کی بہتر تیاری اور تجزیہ کا نتیجہ ہے،جو ٹیکنالوجی تک زیادہ مساوی رسائی کی عکاسی بھی ہے۔ یہ فیفا کی عالمی سطح پر فٹ بال کی مسابقت کو بڑھانے کی کوششوں کے عین مطابق ہے۔

یہ بات خاص طور پر قابلِ ذکر ہے کہ پرتگالی فٹ بالر کرسٹیانورونالڈو نے اس ٹورنامنٹ میں ایک منفردریکارڈ قائم کیا ہے اور وہ ورلڈ کپ کے پانچ ایڈیشنوں میں اسکور کرنے والے تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

 

Advertisement

اسٹیفنی فریپارٹ نے بھی تاریخ رقم کی ہے اور وہ فیفا ورلڈکپ کے کسی میچ میں امپائرنگ کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں، انھوں نے نیوزابیک اورکیرن دیازمدینہ کے ساتھ مل کرمیچ کا چارج سنبھالا تھا۔اس طرح وہ فیفاعالمی کپ کے میچ میں ریفری بننے والی پہلی تین خواتیں ہیں۔

واضح رہے کہ قطرمیں فٹ بال عالمی کپ ٹورنامنٹ کا آغاز 20 نومبرکو ہوا تھا اور یہ 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version