توانگ سیکٹر میں بھارت چین فوجی جھڑپ، 6 بھارتی فوجی زخمی

بھارت اور چین کی افواج کے درمیان سرحدی جھڑپ میں 6 بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں جمعہ کو بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دونوں طرف سے “کچھ اہلکار” معمولی زخمی ہوئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کچھ ذرائع نے آج بتایا کہ جھڑپ کے بعد دونوں فریق فوری طور پر علاقے سے منتشر ہو گئے۔
اگرچہ دونوں طرف سے ہلاکتوں کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم کم از کم 6 بھارتی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع نے تصدیق کی کہ توانگ کے سرحدی علاقے میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں زخمی ہونے والے میں بھارتی فوجیوں کی تعداد زیادہ ہے۔
بھارتی میڈیا کا دعوی ہے کہ چینی تقریباً 300 فوجیوں کے ساتھ بڑی تیاری کے ساتھ آئے تھے لیکن انہیں امید نہیں تھی کہ بھارتی فوج بھی اچھی طرح سے تیار ہوگا۔
دریں اثنا، واقعے کے بعد علاقے میں بھارتی فوج کے کمانڈر نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ایک فلیگ میٹنگ کی تاکہ اس مسئلے پر امن و سکون کی بحالی کے لیے منظم طریقہ کار کے مطابق تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ اس مخصوص علاقے میں ماضی میں بھی جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔
اس علاقے میں ایک بڑی جھڑپ اکتوبر 2021 میں توانگ سے 35 کلومیٹر شمال مشرق میں یانگسی میں ہوئی تھی، جس میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا تھا، یہ علاقہ اب برف کی زد میں ہے اور مارچ تک ایسا ہی رہے گا۔
مشرقی لداخ میں رنچن لا کے قریب اگست 2020 میں ہونے والی جھڑپ کے بعد، یہ دونوں فریقوں کے درمیان پہلی جسمانی جھڑپ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News