Advertisement

وزیراعظم کے صاحبزادے سلیمان شہباز جلاوطنی ختم کر کے وطن واپسی کیلئے روانہ

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحزادے سلیمان شہباز برطانیہ میں جلاوطنی ختم کرکے وطن واپسی کیلئے روانہ ہوگئے۔

سلیمان شہباز، اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ عمرہ کرنے سعودی عرب پہنچ گئے جبکہ وہ ہفتہ کو پاکستان پہنچیں گے۔

سلیمان شہباز 2018 کے عام انتخابات سے قبل نیب کی جانب سے مقدمات قائم کئے جانے کے بعد لندن آگئے تھے جبکہ سلیمان شہباز کا نام اپنے والد شہباز شریف اور بھائی حمزہ شہباز کے ساتھ کئی مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔

سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے سلیمان شہباز پر منی لانڈرنگ اور پبلک آفس کے غلط استعمال کے الزامات عائد کئے گئےتھے جبکہ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے سلیمان شہباز کے خلاف تحقیقات کے بعد انھیں کلین چٹ دی تھی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے صاحزادے سلیمان شہباز نے کہا کہ نئے سیاسی نظام بنانے کیلئے جعلی مقدمات بنا کر مجھے پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا، کوئی بھی وطن چھوڑ کر جلا وطن نہیں ہونا چاہتا، انصاف ملنے کی بھی کوئی توقع نہیں تھی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ مجھ پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات سیاسی مخالفت کی بدترین مثال تھے، نیب اور ایسسٹس ریکوری یونٹ کی طرف سے بنائے گئے مقدمات میں کوئی حقیقت نہیں تھی۔

سلیمان شہباز کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو بلیک میل کرکے ہماری خلاف مقدمات بنوائے اور مسلسل جھوٹ بلوایا گیا، وہ کیسز نہ بناتے تو برخاست کردیا جاتا، ہم اپنے دشمنوں کے ساتھ بھی ایسا ناروا سلوک کرنا پسند نہ کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحزادے سلیمان شہباز کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے خلاف پاکستان اور برطانیہ میں مقدمات بنوانے کیلئے پاکستانی وسائل کا بے دریغ استعمال ہوا۔

واضح رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے 2019 میں شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے اثاثے منجمند کرکے تحقیقات شروع کی تھی۔

این سی ای نے دو برس تک برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں تحقیقات مکمل کر کے عدالت کو بتایا تھا کہ انھیں الزامات کے درست ہونے کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملا، این سی اے تحقیقات کے بعد مزید کارروائی نہ کرتے ہوئے اثاثے بحال کردیئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version