Advertisement

کوبرا سانپ نے جان سے مارنے والے شخص کو تگنی کا ناچ نچا دیا، ویڈیو وائرل

کوبرا سانپ نے خود پر فائرنگ کرنے والے شخص پر حملہ کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نامعلوم شخص کوبرا سانپ کو مارنے کے لیے پستول کا استعمال کرتا ہے مگر ناکام ہو جاتا ہے، جس کے فوراً بعد کوبرا نے حملہ آور پر حملہ کر دیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک کچے راستے پر ایک کوبرا سانپ پھن پھیلائے بیٹھا تھا جس کو مارنے کے لیے ایک کار سوار نے اپنی پسٹل سے دو فائر کئے جو سانپ کو نہیں لگے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپ لوڈ کیے گئے کلپ میں ایک شخص آتشی اسلحہ پکڑے اپنی گاڑی کے اندر بیٹھا نظر آ رہا ہے۔ اس نے آتشیں اسلحہ سے زمین پر موجود کوبرا سانپ کو نشانہ بنایا اور ایک بار گولی چلائی جو سانپ کو نہیں لگی۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی پر کوبرا کا حملہ، دل دہلا دینے والی ویڈیو وائرل

Advertisement

آتشی اسلحہ بردار شخص نے سانپ پر دوبارہ گولی چلائی لیکن سانپ اس گولی سے بھی بچ گیا اور حیرت انگیز طور پر سانپ نے انتہائی سرعت کے ساتھ کار سوار شخص کی جانب بڑھا۔

کار سوار شخص سانپ کو اپنی جناب آتا دیکھ کر گھبرا جاتا ہے اور فوری طور پر دروازہ بند کر لیتا ہے۔

https://twitter.com/Instantregretss/status/1603588273292525570?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1603588273292525570%7Ctwgr%5Ea6ce45e91b53379bbdacc326bbea34a23015473f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.ndtv.com%2Foffbeat%2Fdont-bring-a-gun-to-a-cobra-fight-man-encounter-with-a-cobra-goes-wrong-3644501

ٹوئٹر پر اس ویڈیو کو تقریباً 1.8 لاکھ مرتبہ دیکھا گیا ہے اور صارفین اس پر مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہمیں اپنے ماحولیاتی نظام میں سانپوں کی اہمیت کو سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ہمیں تفریح کی خاطر انہیں مارنے کا کوئی حق نہیں ہے.

یہ بھی پڑھیں: اسکول بس میں کوبرا کیسے آیا؟ ویڈیو وائرل

Advertisement

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ یہ بھارت کے کسی علاقے کی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے بھی ایک کوبرا سانپ کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں کوبرا سانپ ایک گھر کے دروازے کے پیچھے سے نکلتا ہوا نظر آتا ہے جس کا پھن پھیلا ہوا تھا اور اس نے ویڈیو بنانے والے شخص پر حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version