دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ترجمان افواج پاکستان

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ترجمان افواج پاکستان
ترجمان افواج پاکستان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گرد افغانستان جانےکیلئے محفوظ راستہ مانگ رہے تھے، دہشت گردوں کے مطالبے کو رد کردیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن افواج کی دہشت گردی کیخلاف جنگ کے عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے فرار ہونے کی کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا، آپریشن کے دوران 3 دہشتگرد پکڑے گئے ہیں، سی ٹی ڈی دفتر میں باہر سے کوئی دہشت گرد نہیں آیا تھا ، مغربی سرحدپر دہشت گردی کی ہوا کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف افواج اور حکومت اپنااپنا کام کررہے ہیں ، دہشت گردی کے خلاف حکومت اور افواج دونوں سنجیدہ ہیں جبکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن بھی کیے جارہے ہیں۔
میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے یہ بھی کہا کہ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمارے حوصلے کو بڑھاتی ہیں، افواج دہشت گردی کی حالیہ لہر کو کچلنےکی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج کے جوانوں نے بہادری سے آپریشن کیا، بنوں میں سی ٹی ڈی دفتر میں 35 دہشت گردزیر تفتیش تھے اور ان میں سے ایک زیرحراست دہشت گرد نے افسر کو یرغمال بنایا جبکہ ایک دہشتگرد نے فائرنگ کرکے 2سی ٹی ڈی اہلکاروں کو شہید کیا۔
ترجمان پاک فوج کا یہ بھی کہنا تھا کہ فائرنگ کی آواز سن کر سیکیورٹی فورسز وہاں پہنچیں، شروع میں فائرنگ کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔فورسز نے سی ٹی ڈی کمپاؤنڈ کا محاصرہ کیا جبکہ پچھلے48 گھنٹوں میں دہشت گردوں کوسرینڈر کرنے کا موقع دیاگیا لیکن دہشت گرد افغانستان جانےکا محفوظ راستہ مانگ رہے تھے۔
میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ دہشت گردوں کے افغانستان جانے کے مطالبے کو رد کیا گیا کس کے نتیجے میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جبکہ آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں نے سرینڈر کیا۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل احمد شریف چوہدری نے مزید کہا کہ یرغمال کیےگئے صوبیدار نے بہادری سے مقابلہ کیا اور شہید ہوئے ، فائرنگ کے دوران پاک افواج کے 2 سپاہی شہید ہوئے جبکہ آپریشن کے دوران پاک افواج کے 3افسران اور 10 سپاہی زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News