کراچی میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

کراچی فائرنگ
شہر قائد میں آدھے گھنٹے کے دوران فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے حسین آباد میں دکان پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، واقعہ ڈکیتی مزاحمت ہے یا پھر ٹارگٹ کلنگ تفتیش کے بعد پتہ چلے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ ایک اور نوجوان پولیس فائرنگ سے جاں بحق
پولیس کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر دو ملزمان سوار تھے، ملزمان نے موٹرسائیکل سڑک کی دوسری طرف پارک کی اور فائرنگ کے لیے ملزمان پیدل سڑک عبور کرکے آئے جب کہ شہزاد عرف سونامی حسین آباد میں دوست کی دکان پر موجود تھا۔
جمشید کوارٹر واقعہ
دوسری جانب جمشید کوارٹر کے قریب بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق کرکٹ میچ کےدوران جھگڑا ہوا اور اس دوران فائرنگ سے 2 نوجوان زخمی ہوئے، زخمیوں کی شناخت متین اور عظیم کے نام سے ہوئی، جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
جھگڑا کرکٹ کھلینے سے منع کرنے پر ہوا اور محلے دارسہیل نامی شخص نے کرکٹ کھیلنے والے لڑکوں پرفائرنگ کی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو افراد کو حراست میں لے لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News