کورونا کا خدشہ؛ ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی گئی

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر کے ایرپورٹس پر حفاظتی اقدامات مزید تیز کردئیے گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق بارڈ ہیلتھ سروسز کی ہدایت پر کراچی، لاہور اوراسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کرونا کے خدشے کے پیشِ نظر اسکرینگ کا عمل مزید تیزکردیا گیا ہے۔
ائیرپورٹ ترجمان کے مطابق انٹرنینشل ایرائیول لاؤنج میں کورونا ٹیسٹنگ تیز کردی گئی اور تمام مسافروں کا انٹری پوائنٹ پر کورونا جانچنے کے لئے اسکریننگ شروع کردی گئی ہے۔
انٹرنینشل ایرائیول سمیت ایئرپورٹس کے مختلف حصوں کو ڈی انفیکیش کرنے کے لئے اسپرے کیا جارہا ہے اورہیلتھ کاؤنٹر پر عملے کے ساتھ اے ایس ایف اہلکار بھی تعینات کردیئے گئے ہیں۔
، سی اے اے نے تمام مسافروں سے ہیلتھ کاؤنٹر پر موجود عملے کے ساتھ تعاون کی درخواست کی ہے اور مشتبہ مسافروں کو روک کر کورونا ٹیسٹ کئےجارہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News