سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت ملتوی

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں پر سماعت چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیربھٹی کی سربراہی میں سات رکنی بنچ نےسماعت کی جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دیے۔
وکیل اظہر صدیق نے دلائل میں کہا کہ دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل قانون کےمطابق ہوئی۔ جے آئی ٹی کی تشکیل کےخلاف درخواستیں مسترد کی جائیں۔
چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں سات رکنی بنچ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کے خلاف درخواستوں پر سماعت چھٹیوں کےبعد تک ملتوی کردی۔
یہ بھی پڑھیں
چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والے فل بنچ کو دوبارہ تشکیل دے دیا۔
گذشتہ دنوں سماعت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دوسری جے آئی ٹی کی تشکیل کیخلاف درخواستوں پر سماعت کرنے والے سات رکنی بنچ کے ارکان میں تبدیلی کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

