Advertisement

بھارتی گلوکار نے دیپیکا پڈوکون کی انسٹا ریل دلچسپ گانے میں تبدیل کردی

دیپیکا پڈوکون

بھارتی گلوکار نے دیپیکا پڈوکون کی انسٹا ریل دلچسپ گانے میں تبدیل کردی

سوشل میڈیا انفلوئنسر اور میوزک پروڈیوسر یش راج مختے نے بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی انسٹا ریل دلچسپ گانے میں تبدیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق یش راج مختے نے دیپیکا پڈوکون کی فیفا ورلڈکپ 2022ء کے بارے میں بنائی گئی انسٹا ریل پر ایک دلچسپ گانا بنا دیا۔

یش راج کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی  ہے۔

انہوں نے اس ویڈیو کے آغاز میں بتایا کہ کل دیپیکا پڈوکون نے ایک انسٹاگرام ریل اپلوڈ کی تھی جس میں وہ 100 بیٹس پر میٹر کی رفتار سے بول رہی تھیں، اس لیے میں نے اس ریل کو گانے میں تبدیل کردیا ہے۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ یش راج  نے دیپیکا کی انسٹا ریل کو گانے میں تبدیل کرنے کے لیے بہت مہارت سے موسیقی کی دھنوں کو اداکارہ کے بولے گئے جملوں کے ساتھ ملایا ہے۔

اس دلچسپ گانے کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اور میوزک پروڈیوسر یش راج مختے اکثر و بیشتر اہم شخصیات کے بولے گئے ڈائیلاز کو دلچسپ انداز میں پیش کرتے ہیں جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version