Advertisement

دنیا کے دو ایسے ممالک جہاں کورونا کا وجود ہی نہیں ہے

دنیا کے ہر کونے میں پہنچ کر لاکھوں انسانی زندگیاں چھیننے والا کورونا وائرس دو ممالک کی سرحدیں عبور نہیں کر سکا۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیش (ڈبلیو ایچ او) کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ترکمانستان اور شمالی کوریا میں ایک بھی کورونا کا کیس نہیں ہے۔

ڈبلیو ایچ او کی اس حیران کن رپورٹ پر دیگر ممالک انگشت بداں ہیں، کیونکہ موذی مرض کورونا کے وار نے اپنے جوبن پر دنیا کے تمام ممالک کو حفاظتی اقدامات کے باوجود اپنا نشانہ بنایا.

وبائی مرض کورونا نے عالمی سطح پر کئی ممالک کو غیر معمولی انسانی اور معاشی نقصان تک پہنچایا ہے۔

Advertisement

حال ہی میں چینی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں نافذ زیرو کووڈ پالیسی ختم کرنے کے بعد کورونا کیسز میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد ایک بار پھر دنیا بھر میں تشویش اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Advertisement

دنیا کے کئی ممالک نے چین میں ایک دفعہ پھر بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے بعد چین سے آنے والے مسافروں کی بہتر اسکریننگ کا اعلان کیا ہے تاکہ یہ مرض دوبارہ ان کے ممالک میں نہ آ سکے۔

لیکن ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی ویب سائٹ پر ایک فہرست کے مطابق دنیا میں دو ممالک ایسے ہیں جو کورونا وائرس سے پاک ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی یہ فہرست پوری دنیا میں انفیکشن کے پھیلاؤ کو ظاہر کرتی ہے اس فہرست کو نیچے سکرول کرتے ہوئے صارفین کو دو ممالک کے نام نظر آئیں گے، جن کے ناموں کے آگے کورونا کے مثبت کیسز کے کالم میں صفر لکھا ہو گا۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی اس رپورٹ کے مطابق دنیا کے ہر ملک میں اس وقت بھی کورونا کے مثبت کیسز ظاہر ہو رہے ہیں لیکن ترکمانستان اور شمالی کوریا دونوں ممالک اب بھی وبائی مرض سے اچھوتے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کی کووڈ صورتحال پر الگ الگ صفحات پر مشتمل رپورٹ کے مطابق ترکمانستان اور شمالی کوریا نے باضابطہ طور پر عالمی وبائی مرض کے کیسز درج نہیں کئے ہیں۔

Advertisement

متعدد خبروں میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترکمانستان وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے خراب پوزیشن میں ہے، ملک 2019 کے گلوبل ہیلتھ سیکیورٹی انڈیکس میں 195 میں سے 101 نمبر پر ہے۔

Advertisement

کئی غیر ملکی خبر رساں اداروں نے ملک میں اس بیماری کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کی اطلاع دی ہے، لیکن حکومت نے سرکاری طور پر متعلقہ ہلاکتوں کے کسی بھی معاملے کو تسلیم نہیں کیا ہے۔

دریں اثنا، شمالی کوریا نے اگست میں کہا تھا کہ وہ تمام لوگ جو ملک میں اس کے پہلے کوویڈ 19 کے انفیکشن کی تصدیق کے بعد بیمار ہوئے تھے۔ اس کے بعد سے اب تک کوئی مثبت کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

شمالی کوریا نے مئی میں کورونا پھیلنے کا اعلان کیا تھا اور بخار اور کچھ اموات کی اطلاع دی تھی، لیکن حالیہ مہینوں میں، اس کی زیرو کووڈ کی رپورٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version