سوشل میڈیا پرجعلی پروپیگنڈہ، شکایت کے باوجود پی ٹی اے کی بے بسی

سوشل میڈیا پرجعلی پروپیگنڈہ، شکایت کے باوجود پی ٹی اے کی بے بسی
سوشل میڈیا پرجعلی پروپیگنڈے کے معاملے پرشکایت کے باوجود پی ٹی اے نے بے بسی کا اظہارکردیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ آٹھ ماہ کے دوران شکایات کے باوجود ابھی تک سات ہزار سے زائد اکاونٹس عوام کو گمراہ کرنے میں مصروف ہیں جس پر پی ٹی اے نے بھی اپنی بے بسی کا اظہار کردیا۔
سوشل میڈیا کا بے لگام گھوڑا شکایات پر بھی بے قابو ہوگیا۔ پاکستان میں جھوٹے بیانیے فیک نیوزدھڑلے سے پھیلائے جانے کا انکشاف پر پی ٹی اے نے بھی اعتراف کردیا۔
بول نیوزکو دستیاب پی ٹی اے دستاویزکے مطابق گزشتہ أٹھ ماہ کے دوران پندرہ ہزار سے زائد جعلی اکاونٹس لنک کی شکایات کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کرنے کیلئے بھیجا گیا مگر عمل درآمد بہت کم ہوا جن میں سے چھ ہزار سے زائد لنکس کو بلاک کیا گیا۔
سات ہزار سات سو گیارہ اکاؤنٹس ابھی بھی جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہیں۔ پی ٹی اے نے اپنی دستاویز میں اعتراف کرلیا۔
دستاویز کے مطابق شکایت کے باوجود ٹوئٹر پر پانچ ہزارسے زائد اکاونٹس ابھی تک جعلی سازی میں مصروف ہیں۔ فیس بک پر 684 جبکہ دیگر پلیٹ فارمز پر 12سو سے زائد یو ٹیوب پر 124سے زائد لنکس موجود ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے 13سو پندرہ شکایات کو مسترد کیا گیا۔ پاکستان میں جعل سازی میں لاکھوں اکاؤنٹس ملوث ہیں تاہم رپورٹنگ کی شرح کم ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پلیٹ فارمزنے ایکشن نہیں لیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں
پی ٹی اے اور نیپرا کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

