Advertisement

موزمبیق، بدعنوانی میں ملوث اشرافیہ اور سابق صدر کے بیٹے کو سزا

موزمبیق کی عدالت نے کرپشن کے ذریعے ملک کی معیشت کو تباہ کرنے کے الزام میں اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سمیت سابق صدر کے بیٹے کو سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق موزمبیق کی ایک عدالت نے ایک سابق صدر کے بیٹے، دو سابق جاسوس مالکان اور آٹھ دیگر کو بدعنوانی کے ایک اسکینڈل میں سزا سنائی ہے جس میں حکومت نے بھاری قرضوں کو چھپانے کی کوشش کی تھی، جس سے ملک میں مالیاتی تباہی پھیل گئی تھی۔

ان 11 افراد کو بدھ کے روز 2 بلین ڈالر کے چھپے ہوئے قرضے کے اسکینڈل سے متعلق الزامات پر قصوروار ٹھہرایا گیا اور سزا سنائی گئی.

واضح رہے کہ ریاستی سیکورٹی اہلکاروں سمیت انیس افراد کو منی لانڈرنگ، رشوت ستانی اور بلیک میلنگ جیسے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا گیا تھا، باقی آٹھ کو ماپوٹو کی عدالت نے بری کر دیا تھا۔

Advertisement

سابق صدر ارمینڈو گیبوزا کے بیٹے آرمانڈو ندامبی گیبوزا کو 12 سال قید کی سزا سنائی گئی، جب کہ دیگر مجرموں کو 10 سے 12 سال کے درمیان قید کی سزا سنائی گئی۔

میپوٹو سٹی کورٹ کے جج ایفیگینیو بپٹسٹا نے کہا کہ ارمینڈو ندامبی گیبوزا نے جرم کرنے پر کوئی پچھتاوا نہیں دکھایا اور اس کا اب بھی یہ موقف ہے کہ اسے سیاسی وجوہات کی بنا پر نشانہ بنایا گیا ہے۔

جج ایفیگینیو بپٹسٹا نے مزید کہا کہ ندامبی کو اب بھی یہ خیال نہیں ہے کہ اس نے 33 ملین ڈالر سے غلط فائدہ اٹھایا جس کی موزمبیق کے لوگوں کو سخت ضرورت تھی۔

انٹیلی جنس سروس کے دو اعلیٰ افسران، جنرل ڈائریکٹر گریگوریو لیاؤ اور اقتصادی یونٹ کے سربراہ، انتونیو کارلوس ڈو روزاریو، کو بھی 12 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

لیو اور ڈو روزاریو کو غبن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا مجرم پایا گیا، جبکہ ندامبی گیبوزا کو دیگر الزامات کے علاوہ غبن، منی لانڈرنگ اور مجرمانہ ایسوسی ایشن کے لیے سزا سنائی گئی۔

Advertisement

جج نے کہا کہ جن لوگوں کو سزا سنائی گئی ہے انہوں نے اپنے اعمال سے موزمبیق کے لوگوں کو غریب کرنے میں مدد کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version