اسحاق ڈار کی صدر مملکت سے ایک اور ملاقات، اہم پیغام پہنچایا

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایک اور ملاقات کی جس میں اہم امور زیر غور آئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار وزیراعظم ہاؤس سے ایوان صدر گئے، جہاں انہوں نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے ایک اور ملاقات کی جس میں اہم امور زیر غور آئے۔
ذرائع نے بتایا کہ صدر پاکستان اور وزیر خزانہ کی ملاقات میں ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، سینیٹر اسحاق ڈار نے حکومت کی جانب سے صدر مملکت کو اہم پیغام پہنچایا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سیاسی تناؤ کم کرنے کے حوالے سے مختلف فارمولے زیرغور آئے، صدرمملکت نے وزیرخزانہ کو اپوزیشن سے ہونے والی گفتگو سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بات چیت جاری رکھنے پراتفاق کیا۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار اب تک 5 ملاقاتیں کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

