بلی اور کتےکی بے مثال دوستی کی ویڈیو وائرل

عموماً جانور اپنے ہی حلقے میں دوستی کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار ان کی دوستی ایسے جانوروں سے ہوجاتی ہے جسے دیکھ کر حیرانگی ہوتی ہے۔
یہ حقیقت ہے کہ محبت اور دوستی کا جذبہ صرف انسانوں میں ہی نہیں بلکہ جانوروں میں بھی ہوتا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو کے ساتھ آج ہم حاضر ہوئے ہیں جس میں کتے اوربلی کی انوکھی دوستی کو دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بلی چلتی ہوئی آرام کرتے ہوئے کتے کے پاس آتی اور اس کے فر نما بالوں سے کھیلنے لگتی۔
AdvertisementWhen your dog’s so fluffy that even the cat can’t stop cuddling him.. 😊
🎥 IG: coloricats https://www.bolnews.com/urdu/latest/2022/12/947415/amp/
— Buitengebieden (@buitengebieden) December 6, 2022
ان دونوں کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےمتعدد دلچسپ کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ تیری میری ایسی دوستی۔
اس سے قبل بھی ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی جس میں چیتے اور شیر کے بچے کے ساتھ بندر کے بچے کو بھی مزے سے کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
بیبی چمپینزی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ ویڈیو پوسٹ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہو گئی تھی۔
سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا تھا۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ تینوں ایک ساتھ کتنے پیارے لگ رہے ہیں۔
جبکہ ایک صارف نے کہا تھا کہ یہ میری نظر میں اب تک کی بہت پیاری ویڈیو ہے۔
واضح رہے کہ اکثر جانوروں کی ایسی نت نئی حرکتوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر انسان کبھی جذباتی تو کبھی حیران ہو جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News