Advertisement

یوکرین، روسی حملوں کے بعد خیرسن سے شہریوں کا انخلاء شروع

یوکرین پر روسی افواج کے تازہ حملوں کے بعد خیرسن شہر سے شہریوں کے انخلاء میں تیزی آ گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کرسمس کے دن سے یوکرینی شہر خیرسن پر روسی افواج کے تازہ حملوں کے بعد محفوظ مقامات پر پناہ لینے کے لیے شہریوں کے انخلاء میں تیزی آ گئی ہے۔

“محفوظ مقامات کی طرف جانے والی ایک عورت الینا کا کہنا تھا کہ پہلے روسی افواج ہم پر دن میں 7 سے 10 بار گولہ باری کرتے تھے لیکن اب 70 سے زائد مرتبہ گولہ باری کی جارہی ہے اور یہ بہت خوفناک ہے۔

الینا نے مزید کہا کہ مجھے یوکرین اور میرے پیارے شہر سے پیار ہے، لیکن ہمیں جانا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: یوکرین جنگ میں 400 سے زیادہ بچوں کی ہلاکتیں

ایلینا اور اس کی تین بیٹیاں ان 400 سے زائد افراد میں شامل ہیں جو روسی فوج کی طرف سے شہر پر بمباری کی شدت میں تیزی سے اضافے کے بعد کرسمس کے دن سے خیرسن کو چھوڑ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ منگل کو خیرسن اسپتال کے میٹرنٹی وارڈ پر گولہ باری کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن اس سے لوگوں میں خوف مزید بڑھ گیا ہے۔

شہریوں کی بڑی تعداد ریلوے اسٹیشن کی طرف جاتے نظر آ رہے ہیں جہاں حکومت کی طرف سے انخلاء کرنے والے شہریوں کے لیے ٹرین سروس فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر ایک اور حملہ؛ 7 افراد ہلاک اور 58 زخمی

برطانوی میڈیا کے مطابق سیکڑوں لوگ اپنی گاڑیوں میں جنگ زدہ علاقے سے دور جا رہے ہیں اور خیرسن سے باہر جانے والی چوکی پر گاڑیوں کی ایک قطار کھڑی ہے، جو خوفزدہ شہریوں سے بھری ہوئی ہے۔

Advertisement

چند بین الاقوامی میڈیا نے گاڑیوں میں موجود شہریوں سے بات کرنے کی کوشش کی تو متعدد شہریوں نے شہر چھوڑنے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق وسطی یوکرین کے ایک شہر کریوی ریہ کی طرف بھی خیرسن کے شہریوں کو جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version