ملک میں کورونا کی نئی قسم کی افواہوں پر تردید،کوئی ہلاکت نہیں ہوئی،این آئی ایچ

این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کی نئی قسم کی غیر مصدقہ خبروںمیں کوئی صداقت نہیں ہے اورگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 15 نئے کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں تاہم کورونا کے باعث کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق این آئی ایچ کی رپورٹ نے بتایا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 749 کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے مطابق کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.40 فیصد رہی۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 15 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اس وقت ملک بھر میں کرونا سے متاثر16 مریضوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
این آئی ایچ نے پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم سے متعلق افواہوں کی تردید کردی
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں کورونا کے نئی قسم سے متعلق غیرمصدقہ خبریں زیرِ گردش کررہی ہیں جس پراین سی او سی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال ایسا کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔
این آئی ایچ نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے متعلق ہر قسم کی صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News