Advertisement

ظاہرجعفر کی غیرملکی شہریت کی دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کی درخواست مسترد

ظاہرجعفر کی غیرملکی شہریت کی دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ظاہرجعفر کی غیرملکی شہریت کی دستاویزات ریکارڈ پر رکھنے کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں نورمقدم قتل کیس میں رجسٹرار آفس نے اعتراض اٹھایا کہ فیصلہ محفوظ ہو چکا اب کوئی نئی درخواست نہیں سنی جا سکتی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے اعتراضات کیساتھ درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے ظاہرجعفر کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد اعتراضات برقرار رکھے۔

ظاہرجعفر کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ریکارڈ پرآنا چائیے ظاہرجعفر غیر ملکی شہریت رکھتا ہے جس پر چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ غیر ملکی شہری ہونا ریکارڈ پر آبھی جائے تو کیا فرق پڑے گا؟ اگر ظاہر جعفر امریکی شہری ہے تو کیا ہوا؟

Advertisement

عدالتِ عالیہ نے کہا کہ کیا آپ امریکی شہری بتا کرکوئی رعایت لینا چاہتے ہیں؟ کیا آپ چاہتے ہیں کوئی بھی باہر سے آئے بندہ مار کر چلا جائے؟

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیا آپ پاکستان کو ایسے لوگوں کی جنت بنانا چاہتے ہیں؟ پہلے بھی واضح کر چکے ہیں اس کیس میں یہاں کا لا آف لینڈ لاگو ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں

نورمقدم قتل کیس؛ مدعی کےموبائل فون کا کال ڈیٹا اورلوکیشن کا ریکارڈ عدالت میں پیش

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version