انگلش لینگویج نہیں آتی اور اس نام سے نفرت ہے، سعید اجمل

قومی ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ مجھے انگلش لینگویج نہیں آتی اور اس نام سے بھی نفرت ہے۔
سوشل میڈیا پر سابق نمبر ون بولر سعید اجمل کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے انٹریو کے دوران مختلف سوالات کے دلچسپ جوابات دیے۔
شائقین کرکٹ کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کے انگلش نہ بولنے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سعید اجمل نے کہا کہ جب میں دنیا کا نمبر ون بولر بنا تو مجھے بہت سے لوگوں نے کہا کہ انگلش سیکھوں جس پر میں نے جواب دیا کہ مجھے انگلش نہیں آتی اور نہ ہی میں انگلش بولوں گا۔
سعید اجمل کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے میرا انٹریو کرنا ہے تو میری مادری زبان میں ہی کرے اور اس میں مجھے کوئی شرمندگی نہیں ہے اور اگر ہمیں انگلش نہیں آتی اس میں شرمندگی کی کوئی بات نہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ سعید اجمل کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کو اہم مشورہ
سابق اسپنر نے کہا کہ ہم جو کام کررہے ہیں وہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے اور یہ کام ہر عام بندہ نہیں کررہا، میں دنیا کا نمبر ون بولر تھا اور مجھے کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں تھی بلکہ دنیا کو میرے پاس آنا چاہیے۔
سعید اجمل نے کہا کہ مجھے ’انگلش لینگویج‘ اس نام سے ہی نفرت ہے، اگر آپ کو انگلش نہیں آتی تو آپ برے اور اگر آتی ہے تو دنیا کے سب سے اچھے انسان ہیں، آپ کی زبان ایسی چیز ہے جس سے آپ برا کام بھی کرسکتے ہیں اور اچھا بھی کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کیریئر کو انگلش سے نہیں جوڑنا چاہیے، آپ کا کام ایک الگ سائنس ہے ایک مہارت ہے، سائنس انسان سے بنی ہے اور انسان سب کچھ کرسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

