Advertisement

الیکشن کمیشن نے 271 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی

الیکشن کمیشن

پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریوں کا آغاز، الیکشن کمیشن کی تمام متعلقہ ونگز کو ہدایات جاری

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 271 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے سینیٹ کے 21، قومی اسمبلی کے 136 ارکان کی رکنیت معطل کردی۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ سندھ اسمبلی کے 48 اور خیبرپختونخوا کے 54 اور بلوچستان اسمبلی کے 12 اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ معطل ممبران اسمبلی کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہوسکیں گے اور اعتماد کے ووٹ سمیت قانون سازی میں بھی معطل ممبران شریک نہیں ہوسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ الیکشن کمیشن کے پاس اب کوئی راستہ نہیں

Advertisement

اس حوالے سے الیکشن کمیشن اسپیکر اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو معطل ممبران کی فہرست بھجوائے گا۔

جن ارکان قومی اسمبلی رکنیت معطل کی گئی ان میں احسن اقبال، تاج حیدر، فواد چوہدری، مراد سعید، زرتاج گل، طارق بشیر چیمہ، اسد عمر، عمر ایوب، نوید قمر  شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سینیٹر شوکت ترین، عبدالغفورحیدری، سینیٹر احمد خان کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ثانیہ نشتر، انوار الحق کاکڑ، اسد قیصر، عمر ایوب، نور عالم خان، شہر یار آفریدی،  نورالحق قادری، غلام سرور خان، خواجہ آصف، محسن رانجھا، شفقت محمود، فہمیدہ مرزا، علی زیدی، کنول شوزف، عندلیب عباس کی رکنیت بھی معطل کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف بڑی کامیابی، نامور گینگز ہتھیار ڈالنے پر آمادہ
علیمہ خان کیخلاف تیسری بار ناقابل ضمانت وارنٹ جاری؛ گرفتار کرنے کا حکم
24 کروڑ لوگوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والوں کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، مصطفیٰ کمال
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version