Advertisement

سپریم کورٹ بار کا فواد چوہدری کی فوری رہائی کا مطالبہ

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

سپریم کورٹ بار نے فواد چوہدری پر بغاوت کا الزام غیرمنصفانہ قرار دیدیا

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے رہنما تحریکِ انصاف فواد چوہدری کی غیرقانونی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیرفوادچوہدری کی غیر قانونی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار نے فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔

سپریم کورٹ بار کے اعلامیے میں کہا گیا کہ فواد چودھری سابق وفاقی وزیر اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن ہیں۔ سپریم کورٹ بار کو ان کی گرفتاری پر گہری تشویش ہے،

اعلامیہ میں کہاا گیا کہ فواد چوہدری کے ساتھ بدسلوکی اور ہتھکڑیاں لگانا توہین آمیز رویہ ہے، آئین پاکستان ہر فرد کو شفاف ٹرائل اور حسن سلوک کی ضمانت دیتا ہے۔

سپریم کورٹ بار کے اعلامیے کے مطابق اُن کی گرفتاری کی وجوہات نامعقول ہیں جن کا کوئی قانونی جواز نہیں، سابق وفاقی وزیر کی گرفتاری اختیارات کے ناجائز استعمال اور سیاسی انتقام کی واضح مثال ہے۔

Advertisement

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی طرف سے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ سیاسی مخالفین کی آواز دبانے کی روایت کو ختم ہونی چاہیے، آرٹیکل 19 ہر شہری کو آزادی اظہار کے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے، اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version