Advertisement

غیرقانونی افغان باشندوں کو پاکستان سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ

غیرقانونی افغان باشندے

غیرقانونی افغان باشندے

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق سندھ کی مختلف جیلوں سے سزا پوری ہونے کی بعد 530 افغان باشندوں کو رہا کردیا گیا، حیدر آباد جیل سے 169 افغان مردوں کو رہا گیا ہے، کراچی جیل سے 148 افغان مردوں کو رہا گیا ہے، کراچی اور حیدر آباد جیل سے کل 317 افغان قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق کراچی اور حیدر آباد کی بچہ جیل سے 41 بچوں کو رہا گیا ہے، کراچی وویمن جیل سے 56 جبکہ حیدر آباد وویمن جیل سے 32 افغان خواتین قیدیوں کو رہا کردیا گیا، کراچی اور حیدر آباد کی وویمن جیلوں سے 84 بچوں کو اپنی ماؤں کے ساتھ رہا کیا گیا ہے، 800 افغان قیدی ابھی سندھ کی مختلف جیلوں میں قید ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ غیر قانونی افغانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کی سفارش

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ رہا ہونے والے تمام قیدی اپنی سزائیں پوری کرچکے ہیں، تمام افراد کو مختلف عدالتوں سے دو دو ماہ کی سزائیں ہوئی تھیں، رہا ہونے والے افغان قیدیوں میں افغان کرکٹر فضل الحق فاروقی کے تین بھانجے اور ایک بہن بھی شامل ہے۔

Advertisement

ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے پولیس افسران کو افغان قیدیوں کی کسٹڈی لے کر چمن بارڈر پر لے جانے کا حکم دے دیا، کراچی میں قائم افغان قونصلیٹ کو بھی افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے سے متلعق آگاہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں اپنا وزیر اعظم لائے گی ، بڑی بیٹھک میں حتمی فیصلہ کر لیا گیا
اپنی سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں ، امیرالبحر
ایس پی عدیل اکبر کی میڈیکل رپورٹ اور چھٹی کی درخواست منظر عام پر آ گئی
سید عاصم منیر کی عبدالفتاح السیسی سے ملاقات، دیرینہ تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق
قوم کے تعاون سے افواج پاکستان ہر خطرے کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر، طلبہ سے ملاقات
 میرپورخاص: خاتون سے مبینہ زیادتی، ایس ایچ او تھانہ مہران معطل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version