Advertisement

اعظم خان کی بطور نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا تقرری

اعظم خان

اعظم خان کی بطور نگراں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا تقرری

گورنرخیبرپختون خوا حاجی غلام علی نے محمد اعظم خان کو نگران وزیراعلٰی خیبرپختون خوا تعینات کر دیا۔

گورنرخیبرپختون خوا حاجی غلام علی کی جانب سے محمد اعظم خان کی بطورنگران وزیراعلٰی خیبرپختونخوا تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

گورنر خیبرپختون خوا نے آج صبح سویرے ہی اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلٰی تعیناتی کے اعلامیہ پر دستخط کر دیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا حکومت اوراپوزیشن میں نگراں وزیرِاعلیٰ کے لیے اعظم خان کے نام پر اتفاق ہو گیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیرِاعلیٰ کے لیے ہمارے متفقہ امیدوار اعظم خان ہیں، ایسے شخص کا چناؤ کیا ہے جو سب کو قابلِ قبول ہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیرِاعلیٰ کا فیصلہ نہ کرتے تو لوگ سمجھتے کہ یہ ابھی بھی ضد پر ہیں، تاریخ میں پہلی بار متفقہ طور پر نگراں وزیرِ اعلیٰ کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی کا کہنا تھا کہ اے این پی اعظم خان کو نگران وزیرِ اعلیٰ بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ امید ہے کہ اعظم خان صوبے کا نظام بہترین طور پر چلائیں گے۔

اعظم خان کے بارے میں

نگراں وزیراعلٰی منتخب ہونے والے محمد اعظم خان سابق سول سرونٹ اور خیبر پختونخوا کے وزیر برائے خزانہ منصوبہ بندی و ترقی رہے۔ انھوں نے خیبرپختونخوا میں بطور چیف سیکریٹری بھی ذمہ داریاں سر انجام دیں۔

اعظم خان نے پشاوریونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری جبکہ لندن لنکولس این سکول سے وکالت کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اعظم خان سابق نگراں وفاقی وزیربھی رہ چکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
نیوکلیئر ماحول میں جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، دشمن غلط فہمی میں نہ رہے: فیلڈ مارشل کا بھارتی فوجی قیادت کو انتباہ
شیر افضل مروت نے سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی اہم وجہ بتا دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version