Advertisement

سرد موسم میں فلو اور ناک بہنے سے پریشان ہیں تو یہ منفرد علاج آزمائیں

سرد موسم

سرد موسم میں فلو اور ناک بہنے سے پریشان ہیں تو یہ منفرد علاج آزمائیں

سرد موسم میں جہاں ٹھنڈی ہوائیں چلتی ہیں وہی کئی بیماریاں بھی ساتھ چلی آتی ہیں ان میں فلو اورنزلہ وزکام شامل ہیں۔ لوگوں کی اکثریت ان سب کے علاج کے لیے معالج سے رابطہ کرنے بجائے گھریلوں علاج کو ترجیح دیتی جو سادہ آسان ہونے کے ساتھ کار آمد بھی ہوتے ہیں۔

اس کہ ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ادویات ایک وقت تک فائدہ مند ثابت ہوتی ہے جبکہ دائمی الرجی یا سائنوسائٹس میں ان کے مسلسل استعمال سے افادیت کم ہونے لگتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہاں پر بہتی ناک کے لیے چند منفرد گریلوعلاج پیش کئے جارہے جو اس آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔

گرم پانی سے شاورلیں

گرم شاور لینے سے ناک میں جمے ہوئے بلغم کو خارج کرنے مدد ملتی ہے جبکہ یہ یا بہتی ہوئی ناک کے لیے بھی کسی مسیحا سے کم نہیں ہے اس طرح آپ سانس لینے میں بہتر محسوس کرتے ہیں۔ یہ ناک کے حصّوں میں موجود بلغم کی موٹی رطوبتوں کو پتلا کرکے باہر نکال دیتا ہے اس کے نتیجے میں بہتی ناک سے سکون ملتا ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال کریں

چاہے آپ کو نزلہ وزکام ہویا نہ ہو پانی کا زیادہ استعمال آپ کو صحت مند رکھتا ہے یہ جسم میں نمی کو برقرار رکھنے مددفراہم کرتا ہے اس طرح جمے ہوا بلغم کو پتلا ہونے میں مدد ملتی ہے۔ گرما پانی پینا گلے کی خراش میں آرام پہنچاتا ہے۔

Advertisement

پودینے کی چائے

پودینے کی چائے پینا 3 طریقوں سے بہتی ہوئی ناک میں آرام کا باعث بنتی ہے پہلی بات یہ ہے کہ اس میں مینتھول ہوتا ہے جو ناک کے راستوں کو صاف کرتا ہے، اس طرح آپ کو بہتر سانس لینے میں مدد ملتی ہے دوسرا، پیپرمنٹ چائے کے کپ سے نکلنے والی بھاپ جب آپ آہستہ آہستہ گھونٹ لیتے ہیں تو یہ بلغم کو پتلا کرنے میں مدد دیتی ہے۔ تیسرا، پیپرمنٹ چائے پینا آپ کے روزانہ پانی پینے کا ایک صحت بخش طریقہ ہے۔

لہسن

اگرآپ کی ناک کسی بیکٹیریل یا وائرل انفیکشن کی وجہ سے بھری ہوئی ہے ہو تو لہسن کو اس کے لیے بہترین علاج کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لہسن کے 2 سے 3 جوے کو ایک کپ پانی میں ابالیں اور تھوڑی دیر ٹھنڈا ہونے کے بعد پی لیں۔ جبکہ آپ لہسن کے جوے کھا بھی سکتے ہیں کیونکہ ان میں طاقتور اینٹی مائکروبیل خصوصیات موجود ہوتی ہیں۔

سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ اپنے بہترین صحت بخش خواص کی بنا پرگھریلو علاج کی فہرست ایک اہم مقام رکھتا ہے جبکہ بلغم سے بھری ہوئی ناک کے لیے اس سے بہتر اور کوئی علاج نہیں ہے۔ایک کپ گرم پانی میں 2 کھانے کے چمچ سیب کا سرکہ اور 1 چائے کا چمچ شہد ملا کر دن میں 2 سے 3 بار پیئیں جب تک کہ مکمل شفا نہ ہو جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version