Advertisement

اعظم خان نے نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھالیا

محمد اعظم خان

اعظم خان نے بہ حیثیت نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا عہدے کا حلف اٹھا لیا

گورنرکے پی کے حاجی غلام علی نے محمد اعظم خان سے نگراں وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گورنرہاؤس پشاورمیں نگراں وزیراعلی محمد اعظم خان کی حلف برداری کی تقریب منعقد کیا گئی۔

نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، گورنرخیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے اُن سے نگراں وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا۔

گورنرہاؤس پشاورمیں نگراں وزیراعلی محمد اعظم خان کی حلف برداری کی تقریب میں اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق احمد غنی، اپوزیشن لیڈراکرم درانی اور مختلف سیاسی رہ نماؤں کے عالوہ سول و ملٹری حکام، بیوروکریٹس اور پولیس حکام بھی موجود تھے۔

حلف برداری کی تقریب کے بعد بول نیوزسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلٰی خیبرپختون خوا محمد اعظم خان نے کہا کہ شفاف الیکشن کا انعقاد اولین ترجیح ہے۔ امن و امان کی صورت حال پر توجہ رہے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل گورنرخیبرپختون خوا حاجی غلام علی کی جانب سے محمد اعظم خان کی بطورنگران وزیراعلٰی خیبر پختونخوا تعیناتی کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔

گورنرخیبرپختون خوا حاجی غلام علی نے آج صبح سویرے ہی اعظم خان کی بطور نگران وزیراعلٰی تعیناتی کے اعلامیہ پر دستخط کیے۔

گزشتہ روز خیبر پختون خوا حکومت اوراپوزیشن میں نگراں وزیرِاعلیٰ کے لیے اعظم خان کے نام پر اتفاق کیا گیا تھا۔

اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیرِاعلیٰ کے لیے ہمارے متفقہ امیدوار اعظم خان ہیں، ایسے شخص کا چناؤ کیا ہے جو سب کو قابلِ قبول ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version