Advertisement

متنازعہ ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری

اعظم سواتی

متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ جاری

اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے متنازعہ ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد اعظم خان کی عدالت میں تحریکِ انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی۔

سینیٹراعظم سواتی کی جانب سے سہیل خان ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ معاون وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہمیں آج پیش ہونے کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

سہیل خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ نوٹسز جاری کردیں تاکہ آئندہ سماعت پر پیش ہو سکیں جس کے بعد عدالت نے اعظم سواتی کو طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ سینیٹراعظم سواتی کے خلاف ایک ہی نوعیت کے دو مقدمات درج ہیں۔

Advertisement

گذشتہ دنوں تحریکِ انصاف کے سینئررہنما سینیٹراعظم سواتی کو سی آئی اے سینٹر سے رہا کیا گیا۔ سینیٹر اعظم سواتی کی رہائی کے لیے لیگل ٹیم سی آئی اے پہنچی، لیگل ٹیم روبکار لے کر تھانہ سی آئی اے پہنچی۔

لیگل ٹیم روبکار متعلقہ تفتیشی افسر کو وصول کروائے گئے، کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے بعد اعظم سواتی کو رہا کیا گیا۔

خبر کی تفصیل پڑھیں 

اس سے قبل متنازعہ ٹوئٹس کے معاملے میں سینیٹراعظم سواتی کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version