Advertisement

اِدھراُدھر کے سوال کرنے کی بجائے سچ پر آئیں، کپتان کا خواجہ آصف کے وکیل کوجواب

اِدھراُدھر کے سوال کرنے کی بجائے سچ پر آئیں، کپتان کا خواجہ آصف کے وکیل کوجواب

عمران خان نے ہنستے ہوئے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ادھر ادھر کے سوال کرنے کے بجائے سچ پرآئیں۔ 

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیراعظم عمران خان کا خواجہ آصف کے خلاف دس ارب ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ نے کی۔

خواجہ آصف کے وکیل حیدررسول مرزا اورعمران خان کی جانب سے وکیل نعمان فاروقی عدالت میں پیش ہوئے۔

سابق وزیراعظم عمران خان سے ویڈیو لنک کے ذریعے خواجہ آصف کے وکیل نے جرح کی۔

Advertisement

جرح کے دوران خواجہ آصف کے وکیل بیرسٹرحیدر رسول کے عمران خان سے سوالات کیے۔ وکیل خواجہ آصف نے عمران خان سے شوکت خانم کی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری سے متعلق سوالات کیے۔

عمران خان نے شوکت خانم کے فنڈز کی نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ شوکت خانم کے بورڈ کی جانب سے مجھے اس حوالے سے بتایا گیا تھا، اس وقت یاد نہیں کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کا نام کیا تھا۔

وکیل نے سوال کیا کہ آپ کو بورڈ کی طرف سے اس حوالے سے تحریری طورپرآگاہ کیا گیا تھا؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ  اس وقت یاد نہیں کہ تحریری طورپرکیا تھا یا نہیں۔

عمران خان نے بتایا کہ جو 3 ملین ڈالرز تھے وہ بورڈ ممبر کی جانب سے واپس جمع کرا دیے گئے تھے تو معاملہ ختم ہوگیا۔ جس پر وکیل نے کہا معاملہ ختم نہیں، معاملہ تو وہیں سے شروع ہوتا ہے۔

وکیل خواجہ آصف نے کہا کہ جب 3 ملین کی سرمایہ کاری کی گئی اس وقت ڈالر کا ریٹ 60 روپے تھا، جب واپس آئے تو 120 روپے تھا۔

عمران خان کے وکیل کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔ جس پروکیل خواجہ آصف نے کہا کہ سماعت ملتوی کر دیتے ہیں آپ آئندہ سماعت پر صرف 2 گھنٹے دے دیں میں جرح مکمل کرلوں گا۔

Advertisement

عمران خان نے ہنستے ہوئے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ادھر ادھر کے سوال کرنے کے بجائے سچ پرآئیں تو معاملہ جلدی ختم ہو سکتا ہے۔ آئندہ سماعت کی تاریخ شڈول سے دیکھ کر آگاہ کردوں گا۔

عدالت نے کیس سماعت ملتوی کردی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version